گوجرانوالہ : پیشی پر فائرنگ، دونوں گروپوں کا ایک، ایک شخص مارا گیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سیشن کورٹ میں تاریخ پیشی کے بعد دونوں پارٹیوں کے افراد نے فائرنگ کر کے اپنے ایک ایک مخالف کو قتل کر دیا۔ پو لیس نے نعشوں کو ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔ کوٹلی مغلاں کے رہائشی اقبال شاہ اور اسکے بھانجے سکندر شاہ کے درمیان جائیداد کے تنازعہ پر دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی ، دونوں پارٹیوں کے افراد سیشن کورٹس میں تاریخ پیشی کے بعد واپس جارہے تھے کہ ریکی کرنیوالے ان پارٹیوں کے مسلح افراد نے اقبال شاہ کو ہملٹن روڈ پر اور سکندر شاہ کو سیالکوٹ بائی پاس کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، اور ملزمان فرار ہو گئے ، تاہم واقعات کا علم ہونے پر موقع پر پہنچنے والی تھانہ سول لائن اور تھانہ اروپ پو لیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو ضروری کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔