سائوتھ ایشیا کوالیفائنگ انڈر12ٹیم ٹینس چیمپئن شپ‘پاکستان بھارت سے ہار گیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)سائوتھ ایشیا کوالیفائنگ انڈر12ٹیم ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کو بھارت نے شکست دیدی۔نیپال میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میںتین سیٹس سے شکست دی ۔ پہلے سنگل مقابلے میں بھارت کے فوگات نے پاکستانی کھلاڑی حذیفہ خان کو چھ دو اور چھ ایک سے ہراکر ٹیم کو برتری دلائی ۔ دوسرے سنگل میں بھارت کے وانچ ناندل نے پاکستان کے اسرار خان کو ہرا کر ٹیم کی برتری کو دوگنا کر دیا ۔ ڈبل مقابلے میں ہارش فوگات اور روشل پر مشتمل جوڑی نے حامد اسرار اور حذیفہ خا ن کی جوڑی کو شکست دے کر ٹیم کو تین صفر سے کامیابی دلادی ۔پاکستان نے ابتدائی میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی ۔ گرین شرٹس آج بھوٹان اور نیپال کے خلاف میچ کھیلے گی ۔