الیکشن کے بعد ن لیگ جاتی امرا تک محدود ہو جائیگی: حامد رضا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ فوج اور عدلیہ کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں۔ نواز شریف عدلیہ کو جسٹس قیوم والی عدلیہ اور فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتا ہے۔ قوم کے لئے فوج اور عدلیہ مخالف بیانیہ ناقابل قبول ہے۔ ن لیگ الیکشن کے بعد جاتی امرا تک محدود ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف عالمی طاقتوں سے ساز باز کر کے سزاؤں سے بچ نہیں سکتے۔