بھارت : مہاراشٹر میں علیحدگی پسندوں کیخلاف کارروائیاں جاری، مزید 6 ہلاک
نئی دہلی(آن لائن+سنہوا+اے ایف پی)بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں 2روز میں سیکورٹی فورسز نے علیحدگی پسندوں کیخلاف کارروائیوں کرکے مبینہ مقابلوں میں 32 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔منگل کو بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق مہاراشٹر کے علاقے جملگٹامیں بھارتی فورسز نے مبینہ مقابلے میں 6 علیحدگی پسند وں کو ہلاک کردیا،2روز قبل کیے گئے بھارتی پولیس کے مبینہ مقابلے کے مقام سے علیحدگی پسندوں کی مزید 10نعشیں برآمد کی گئی ہیں۔اتوار کی شام کو بھارتی پولیس اور علیحدگی پسندوں کے درمیان بھی مبینہ مقابلہ ہوا تھا،جس میں 16 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔