کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آئوٹ کرنے کیلئے عمران کی دعوت قبول کرتا ہوں: باکسر عامر خان
لاہور(صباح نیوز)باکسر عامر خان نے عمران خان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آئوٹ کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ کا سہارا لیتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ہاں!میں پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آئوٹ کرنا پسند کروں گا۔یاد رہے کہ نمل یونیورسٹی کیلیے فنڈز جمع کرنے کی خاطر لندن میں موجود چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ عامر خان آپ کو بلائوں گا اور چاہوں گا کہ ملک کے کرپٹ سیاستدانوں کو ایک ایک کرکے رنگ میں آپ کے حوالے کروں۔