احتساب عدالت اسلام آباد میں آج آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر اسحاق ڈار کیس کی سماعت ہوگی
اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت اسلام آباد میں آج 25 اپریل بروز بدھ آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے پر اسحاق ڈار اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوگی۔ سماعت احتساب عدالت کے جج کریں گے‘ اسحاق ڈار اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں نامزد ملزم صدر نیشنل بینک سعید اور نعیم محمود اور منصور رضا عدالت میں پیش ہوں گے۔