کوڑا اکٹھا کرنے کیلئے 68 رکشوں کی خریداری کا ٹینڈر 700 سینٹری ورکرز کی بھرتی منسوخ
ملتان (خبر نگار خصوصی) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کوڑے کی ابتدائی کلیکشن کیلئے 68 رکشوں کی خریداری کیلئے ٹینڈرز اوپن کردئیے ہیں جس میں 3 قومی رکشے بنانے والی کمپنیوں نے حصہ لیا ۔ دوسری جانب سیکرٹری بلدیات پنجاب نے تھرڈ پارٹیوں کے ذریعے 700 سینٹری ورکرز بھرتی کرنے کا ٹینڈر منسوخ کردیا ہے ۔ جبکہ ویسٹ کمپنی نے واٹر باوذر سوئپر سمیت دیگر مشینری خریدنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ اس پر ورکنگ شروع کر دی گئی ہے ۔