مظفرگڑھ : کوٹ ادو‘ جتوئی اور علی پور میں تحصیل فٹبال کوچنگ کیمپ اختتام پذیر
کوٹ ادو (خبرنگار) ڈسٹرکٹ فٹبال کوچ بابر عزیز چودھری نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ضلع مظفرگڑھ میں فٹبال کھیل کی ترقی و ترویج کے لئے ٹریننگ و کوچنگ کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے پہلے مرحلے میں ضلع کی چاروں تحصیلوں مظفرگڑھ‘ کوٹ ادو‘ جتوئی اور علی پور میں تربیتی کیمپس لگائے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں قصبات کی سطح پر کوچنگ کیمپ لگائے جائیں گے تاکہ دیہی علاقوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آ سکے اور کم عمر فٹبالرز کو تلاش کر کے ان کی جدید خطوط پر تربیت دے کر ان کی صلاحیتوں کو ابھار کر قومی سطح پر لایا جا سکے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز فیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ میں فٹبال کے کوچنگ کیمپ کے اختتامی روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ 27 اپریل سے ضلع مظفرگڑھ کے قصبات میں ٹریننگ و کوچنگ کیمپ شروع کئے جا رہے ہیں جن میں قصبہ بصیرہ‘ محمود کوٹ‘ چوک سرور شہید‘ خان گڑھ‘ روہیلانوالی ‘ شہرسلطان شامل ہیں تربیتی کیمپس میں نوجوان فٹبالرز کو فٹبال کھیل بارے آگاہی کے ساتھ عملی تربیت بھی دی جائیگی۔