آن لائن ویب سائٹ‘ ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ‘ 31 کلبوں نے ریکارڈ جمع کرا دیا
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ڈی سی اے ملتان کی عبوری کمیٹی کی جانب سے پہلے مرحلے کے اختتام پر آن لائن ویب سائٹ اور ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئین شپ گریڈ ون کیلئے فضل محمود کرکٹ ٹورنامنٹ میں شامل 40 میں سے 31 کلبوں نے اپنے کھلاڑیوں کے مکمل کوائف کے ساتھ ریکارڈ جمع کرادیا ہے۔جس کے بعد ڈسٹرکٹ چیمپئین شپ کیلئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔