’’شیخ رشید کا رکھا گیا ماں بچہ ہسپتال کا نام تبدیل، اس کا مطلب بھی وہی ہے‘‘
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے دس سال سے کھٹائی میں پڑے ہوئے راولپنڈی کے میگا پراجیکٹ ماں بچہ ہسپتال کا نام تبدیل کرکے Center of Excellancy for Obstetrics and Gynecology رکھ دیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر اور قومی اسمبلی کے رکن شیخ رشید احمد نے پرویز مشرف میں ٹی بی ہسپتال کا نام ماں بچہ ہسپتال رکھا تھا۔ سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان نے پریس کانفرنس میں ہسپتال کے نام کی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسکا مطلب بھی ماں بچہ ہسپتال ہی ہے، اس پر ہجوم پریس کانفرنس میں سابق این اے 55 سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی چیئرمین پیر مشرف، ڈاکٹر شفقت ملک، یاسیں خان، چوہدری عمر مشتاق، خورشید قریشی، سمیع گل، ملک افتخار، چوہدری عابد، چوہدری زبیر اور دیگر بلدیاتی ارکان اور کارکن موجود تھے۔