منظور پشتین کے جائز مطالبات پر بات ہو سکتی ہے اداروں کیخلاف پروپیگنڈا ناقابل برداشت : کور کمانڈر پشاور
پشاور (بیورو رپورٹ) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ احتجاج سب کا آئینی حق ہے لیکن اس کے دوران ملکی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا اور سبز ہلالی پرچم کی توہین ناقابل برداشت ہے، پختون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین اور ان کی تحریک کے جائز مطالبات پربات ہوسکتی ہے جن میںبارودی سرنگیںصاف کرنے اور لاپتہ افرادسے متعلق مطالبات شامل ہیں لیکن اس کے پاس فیصلے کا کوئی اختیار نہیںکیونکہ اس کی ذہنیت غیروں نے بگاڑ دی ہے۔ کالعدم تحریک طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان سے حاصل ہونے والی معلومات سے بہت فائدہ ہوا ہے تاہم احسان اللہ احسان کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ منگل کے روزکور ہیڈ کوارٹر پشاور میں سکیورٹی بریفنگ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کا کہنا تھا کہ منظور پشتین کسی اور جگہ سے کنٹرول ہو رہا ہے۔