حضرت خواجہ علائو الدین علی احمد صابر کے عرس کیلئے درخواستیں طلب
اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے کلیر شریف، انڈیا میں حضرت خواجہ علائو الدین علی احمد صابر ؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے 04مئیء تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ درخواستوں کے ہمراہ وزارت کے نام ایک ہزار روپے (Rs.1000/-)کا ناقابلِ واپسی بینک ڈرافٹ لَف کرنا لازم ہے۔ عرس کی تقریبات 19 تا 26 نومبر، 2018ء تک کلیار شریف ، بھارت میں جاری رہیں گی۔ وزارت کے مطابق 200پاکستانی زائرین کو عرس میں شرکت کیلئے بھیجا جائے گا اگر درخواستیں زیادہ وصول ہوئیں تو 17مئی ،2018ء کو دِن 11بجے وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں قرعہ اندازی کے ذریعے200زائرین کا انتخاب کیا جائے گا۔عرس سے متعلق دیگر تفصیلات ؍ہدایات درخواست فارم اوروزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ پرانے فارموں پر بھیجی گئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔