کورنگ نالہ میں کی جانے والی تعمیرات کیخلاف آپریشن، معتدد کو مسمار کردیا گیا
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد انتظامیہ ، سی ڈی اے کا کورنگ نالہ میں تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن متعدد تجاوزات مسمار کردی گئیں، آپریشن سپریم کو رٹ کی ہدایت پر نالے کی 63کنال اراضی پر قبضے کے خلاف کیا گیا ہے، سی ڈی اے اور اسلا م آباد کی ٹیموں نے بنی گالہ میں واقع کورنگ نالے میں کی جانے والی تعمیرات کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے، آپریشن کی نگرانی مجسٹریٹ اسلام آباد علی جاوید ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ کررہے ہیں جس میںپولیس اور شعبہ انفورسمنٹ کے عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے آپریشن کے دوران سی ڈی اے نے کورنگ نالے کے بیڈ میں غیر قانونی طورپر بنائی گئی متعدد تعمیرات کو مسمار کردیا ہے آپریشن آج بھی جاری رہے گا اس موقع پر مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا ہے ۔