کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات شروع، میڈیا کوریج پر پابندی
کراچی (صباح نیوز)کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات کا آغاز ہوگیا،میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر دی گئی ،امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144نافذ کر دیا گیا ۔کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے، کراچی بورڈ نے امتحانات کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر دی۔ سندھ بھر میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے آغاز پر حکومت سندھ کی جانب سے امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہے۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر امتحانی مراکز میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔