چیئرمین مجلس قائمہ قیصر شیخ نے ایمنسٹی سکیم کی حمایت کی تھی‘ ترجمان
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ کے چیئرمین قیصر احمد شیخ کے ترجمان نے کہا کہ مجلس قائمہ خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین نے ایمنسٹی سکیم کی حمایت کی تھی جبکہ بعض اخابرات میں اس کے برعکس خبریں چھپی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ چیئرمین کمیٹی نے کہا تھا کہ ایمنسٹی سکیم ملک کی معاشی و کاروباری ترقی میں مفید ثابت ہو گی۔