پاکستانی فاسٹ بائولرعامر کو ویزا جاری، آج انگلینڈ روانہ ہوں گے
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو برطانیہ کا ویزا جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد وہ آج انگلینڈ روانہ ہو کر قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔قومی ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے گزشتہ روز لندن پہنچ گئی لیکن ویزا مسائل کے سبب فاسٹ باؤلر عامر ٹیم کے ہمراہ روانہ نہیں ہو سکے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان امجد بھٹی نے تصدیق کی تھی کہ ویزا مسائل کے سبب عامر ٹیم کے ہمراہ سفر نہیں کر سکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر کی بیوی برطانوی شہریت کی حامل ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے طویل المدتی ویزا کی درخواست پہلے سے دے رکھی تھی تاکہ وہ برطانوی پاسپورٹ حاصل کر سکیں۔تاہم اب فاسٹ باؤلر کو ویزا جاری کردیا گیا ہے۔