چین: میوزک کنسرٹ کے دوران 3 منزلہ عمارت میں آتشزدگی، 18 افراد ہلاک، 5 زخمی
بیجنگ (آن لائن + اے پی پی) چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں میوزک کنسرٹ کے دوران تین منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے باعث اٹھارہ افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا آگ میوزک سینٹر میں سلنڈر پھٹنے سے لگی جسکے نتیجے میں اٹھارہ افراد ہلاک پانچ جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کردیا گیا۔ حکام کے مطابق فائر اور ریسکیو کے عملے کو آگ لگنے کے بعد فوری امدادی کارروائیوں کیلئے بھیج دیا گیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ پولیس نے واقع میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو گرفتار بھی کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ دانستہ طور پر لگائی گئی تھی۔ پولیس کی جانب سے 30 ہزار یوروکے انعام کے اعلان کے بعد ایک 32 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
چین / آتشزدگی