خیرپور میں کنا سر ا بر ادری کے گھروں پر فائرنگ‘ ایک حملہ آور ہلا ک
خیرپور(نامہ نگار)کناسرا برادری اور ایڈیشنل سیشن جج کے گھرو ں پر مسلح افرادکا حملہ ،اندھا دھند فائرنگ ،جوابی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ،خیرپور ضلع کے تھانے صوبودیروکی حدود گائوں مڈ میں چلنے والے دیرینہ خونی تصادم میں 8سے زائد مسلح افراد نے مبینہ طور پر کناسرا برادری کے گھروں سمیت ایڈیشنل سیشن جج غلام علی کناسرو کے گھر پر حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ،حملے کی اطلاع ملنے پر کناسرا برادری کے افراد بھی مورچہ بند ہوگئے اور جوابی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک مسلح شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اپنی تحویل میں لی ،اس سلسلے میں ایس ایچ او امیر علی چانگ نے بتایا کہ دیہاتیوں کی جوابی فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے جس کی شناخت علی رضا عرف رضو پتافی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چند مسلح افراد بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ واقع دیرینہ خونی تصادم کا شاخسانہ ہے جلد حملہ آور ملزمان کو گرفتار کرلیں گے تاحال واقع کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا ،
خیر پور حملہ