کرپٹ جاگیرداروں اورسرمایہ داروں نے ملکی معیشت اور قومی اداروں کو کھوکھلا کردیا
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی نے کہاہے کہ شہروں اور دیہات کی تفریق کے بغیر نوجوانوں کوقومی دھارے میں لاکربااختیار بنانا جماعت اسلامی اور سینیٹرسرا ج الحق کی بہت بڑا کامیابی ہے ہم نے وارڈ سطح تک اختیارات یوتھ لیڈرشپ کومنتقل کئے ہیں ۔12مئی کو لیاقت باغ میں یوتھ کنونشن منعقدکریں گے،جس میںخطہ پوٹھوہار کے ہزاروں نوجوان شریک ہوںگے۔ ان خیالات کااظہارانھوں یونین کونسل مغل میں جے آئی یوتھ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیرضلع نے جے آئی یوتھ یونین کونسل مغل کیلئے مرزا زبیرکی صدارت کااعلان بھی کیا،اجلاس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد سمیت علاقے کے عمائد ین اور مقامی تنظیمی عہدیداران بھی شریک تھے۔شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ امیرجماعت سینیٹرسراج الحق نے نوجوانوں کوپاورزدینے کااعلان ہی نہیں کیابلکہ 50فیصد ٹکٹ نوجوانوں کیلئے مختص کرکے اس کا عملی ثبوت بھی دیا ہے ،کرپٹ جاگیرداروں اورسرمایہ داروں نے ملکی معیشت اور قومی اداروں کو کھوکھلا کردیا ہے ،عام انتخابات میں نوجوان ،قوم کوکرپٹ مافیا کے چنگل سے آزادی دلانے کیلئے کرداراداکرتے ہوئے دیانت داراو رنظریہ پاکستان سے ہم آہنگ امیدواروں کا ساتھ دیں ۔انھوں نے کہاکہ ضلعی سطح پر ہم نے یونین کونسل اوروارڈ زمیں انٹراپارٹی الیکشن کے ذریعے نوجوانوںکواپنی قیادت کے انتخاب کا موقع فراہم کیا، جس کے نتیجے میں لاکھوں نوجوانوں تک ہمارا پیغام پہنچا اور ہزاروں نوجوان جے آئی یوتھ کا حصہ بنے ہیں ہم مثبت سرگرمی کے ذریعے نوجوانوں میں تحرک پیداکرکے انھیں اسلامی پاکستان ،خوشحال پاکستان کا سفیر بنا رہے ہیں ۔