وفاقی پولیس کے ریٹائرہونے والے 59 افسران ا ور جو انوںکے اعزاز میں خصوصی تقریب
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس کے 59 افسران ا ور جو ان ریٹائرہوگئے جن کے اعزاز میں پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی ریٹائر ہونے والوں میں ایک ڈی ایس پی، دس نسپکٹر،9سب انسپکٹر،8ہیڈ کانسٹیبل اور31کانسٹیبل شامل ہیں منگل کے روز آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کی طرف سے ریٹائرمنٹ پانے والوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جس میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز سمیرہ اعظم ،ڈی ایس پی پی ٹی ایس بختیار احمد للہ نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ان ملازمین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے لئے انتہائی خوشی اور بڑا دن ہے کہ پولیس میں پہلی بار آئی جی کی طرف سے اتنی عزت افزائی کے ساتھ رخصت کیا گیا اس پر ہم آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کے بے حد مشکور اور دعا گو رہیں گے آئی جی اسلام آباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کے اعزاز میں یہ تقریب کرکے میں انتہائی خوشی محسوس کر رہاہوں آپ نے جوانی کے آغاز میں پولیس سروس جوائن کی اور اپنی فیملی کی تمام مشکلات کو پس پردرہ رکھتے ہوئے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے گزاردی یہ تقریب پہلی اور آخری نہیں ہوگی بلکہ آ ئندہ جب بھی کو ئی ملازم ریٹائر ہوگا تو اسی طرح اس کے اعزاز میں بھی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے اور سب سے اہم چیز کہ ہماری سروس ایک عبادت ہے اور دوران سروس جو بھی ہم کام کریں و ہ عبادت سمجھ کر کریں اور پولیس سروس میں ہم باآسانی کر سکتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ جو لو گو ں کی مدد کر تے ہو ئے دعائیں لیں گئے وہی آ پ کے سا تھ جا ئیں گی آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم آپ سب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور آپ کی درازی عمر کیلئے دعا گو رہیں گے ہمارے دفاتر کے دروازے ہمیشہ آپ کیلئے کھلے ہیں کسی بھی مسئلہ کے لئے آپ آسکتے ہیںتقریب کے اختتام پر آئی جی اسلام آباد نے تمام ریٹائرڈ ملازمین کو ہار پہنائے اور انہیں اعزازی شیلڈز دیں اور پولیس پروٹوکول کے ساتھ ان کو گاڑیوں میں اپنی منزل مقصود کی طرف روانہ کیا۔