پاکستان ویلفیئر پارٹی 4مئی کو مری روڈ پبلک پارک کے سامنے ہر حال میں جلسہ عام کرے گی،حماد قریشی
راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان ویلفیئر پارٹی 4مئی کو مری روڈ پبلک پارک کے سامنے ہر حال میں جلسہ عام کرے گی ،انتظامیہ ،مقامی مسلم لیگی رہنمائوں کی آؔلہ کار نہ بنے اور جلسے کی اجازت اور سیکورٹی فراہم کرے ان خیالات کا اظہار ترجمان پاکستان ویلفیئر پارٹی حماد قریشی نے اپنے مذمتی بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ پبلک پارک کے باہر میوزیکل شو ہو سکتا ہے تو جلسہ بھی ہو سکتا ہے پاکستان ویلفیئر پارٹی 4مئی کو اپنے عوامی منشور کا اعلان کرے گی موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے پاکستان کو لوٹ لوٹ کر تباہ کر دیا ہے ہر ادارے میں کرپشن کے عالمی ریکارڈ بنائے گئے ہیں خیبر سے لے کر کراچی تک اربوں کھربوں کی کرپشن کر کے پاکستان کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے والے حکمران ووٹ کی عزت کا نعرہ لگا رہے ہیں عوام ان کرپٹ حکمرانوں کو 2018ء میں مسترد کر دے گی عوام باشعور ہیں عوام کرپٹ ،چور ،غیر ملکی سیاستدانوں کو مسترد کر کے پاکستان ویلفیئر پارٹی کی جانب دیکھ رہی ہے ۔