سابق رکن قومی اسمبلی محمد ابراہیم جتوئی کی سربراہی میں جرگہ 55 لاکھ روپے جرمانہ عائد
شکارپور(نامہ نگار) شر بروہی قبائل میںتصفیہ کرانے کے لئے سابق رکن قومی اسمبلی محمد ابراہیم جتوئی کی سربراہی میں جرگہ بلایا گیا۔ فریقین کے بیانات سننے کے بعد انہوں نے بروہی برادری پر سابق ڈی ایس پی عبد اللطیف شر کے قتل اور ان کے محافظ علی محمد گوپانگ کو زخمی کرنے کا الزام ثابت ہونے پر 55 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ یہ رقم چھ ماہ کے دوران ادا کی جائےگی۔