عزیز اللہ آفریدی نے قائم مقام چیئرمین ضلع غربی کا چارج سنبھال لیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وائس چیرمین بلدیہ غربی عزیز اللہ آفریدی نے قائم مقام چیرمین بلدیہ غربی کا چارج سنبھالنے کے بعداراکین کونسل اور چاروں زونوں کے بلدیاتی افسران سے میٹنگ کی اس موقع پر بلدیاتی افسران نے قائم مقام چیرمین کو اورنگی، بلدیہ، سائٹ اور کیماڑی زون میں جاری صفائی ستھرائی اور تعمیر و مرمت کے حوالے سے جاری کاموں کے ساتھ ساتھ شب برأت کے حوالے سے قبرستانوں اورمساجد کے اطراف کیئے جانے والے خصوصی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کی قائم مقام چیئرمین نے بلدیاتی افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہو گی ساتھ ہی تعمیر و مرمت کے جاری کاموں کی بروقت تکمیل اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے نئے منصوبوں کا آغاز بھی ترجیحات کا حصہ ہوں گے۔