تجاوزات کے خلاف آپریشن 5 میرج لان، مکسچر پلانٹ مسمار
کراچی (اسٹاف رپو رٹر) میئر کراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ کشمیر روڈ پر اسپورٹس کمپلیکس اورچائنا گرائونڈ میں قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، منگل کے روز بھاری مشینری کے ذریعے پانچ میرج لان، مکسچر پلانٹ اور دیگر تجاوزات مسمار کردی گئیں، لینڈ مافیا اور قبضہ مافیا سے کہوں گا کہ وہ اب بس کردیں پہلے ہی کراچی بہت تباہ ہوچکا، گزشتہ بیس سال سے اسپورٹس کمپلیکس کو کمرشل سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جارہا تھاجس کو قبضہ مافیا کی سرپرستی حاصل تھی، تجاوزات اور غیر متعلقہ تعمیرات ختم کرکے اسپورٹس