ووٹ ڈالنا شرعی ذمہ داری ہے، خواتین شرعی طور پر ووٹ ڈال سکتی ہیں. پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی
اسلام آباد میں پاکستان علماء کونسل کے زیراہتمام قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں ٹیری جونز کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں انتخابات کو ملتوی کروانے کے لیے کوشاں ہیں مگر انتخابات کے ذریعے ہی ملک میں تبدیلی آسکتی ہے،انہوں نے کہا کہ مذہبی طبقوں پر خواتین کے ووٹ ڈالنے سے روکنے کا الزام لگایا جاتا ہے، مگر اسلامی تعلیمات کی روشنی اور اکابرین کی جانب سے فتوٰی میں بتایا گیا ہے کہ ووٹ ڈالنا شرعی ذمہ داری ہے اور خواتین بھی اپنا حق استعمال کر سکتی ہیں.