سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق، الیکشن کمشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) سمندر پاکستانےوں کو ووٹ کا حق دےنے کے حوالے سے الےکشن کمشن آف پاکستان کا اجلاس بے نتےجہ ختم ہو گیا۔ بدھ کو الےکشن کمشن مےں اجلاس کے بعد نگران وفاقی وزےر قانون و انصاف احمر بلال صوفی نے صحافےوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتاےا کہ اجلاس مےں نادرا، وزارت انفارمےشن ٹےکنالوجی اور الےکشن کمشن حکام سے ملاقات ہوئی ہے جس مےں وزارت خارجہ حکام نے بتاےا کہ 7 ممالک جن مےں برطانےہ، کےنےڈا، سعودی عرب سمےت اس حوالے سے اجازت دے دی ہے تاہم بہت سے ممالک مےں پاکستانےوں کو ووٹ ڈالنے کے معاملات اور انتظامات ہونا باقی ہےں۔ اس معاملے میں درپیش مشکلات سے آج سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیں گے۔ علاوہ ازیں 11 مئی کو ہونے والے انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ کے ذریعہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے درخواستیں دینے کی (آج) جمعرات کو آخری تاریخ ہے۔ الیکشن کمشن کے مطابق افواج پاکستان، قیدیوں، سرکاری ملازمین کے علاوہ دیگر جو ووٹر پوسٹل بیلٹ کے تحت اہل ہیں۔ دریں اثناءچیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم کی زیر صدارت الیکشن کمشن کا ایک اہم اجلاس (آج) جمعرات ہو گا، اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے چاروں صوبائی اور وفاقی حکومت کے سکیورٹی پلان کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ سمیت چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز‘ سیکرٹری داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی سربراہان شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملک بھر کے حساس پولنگ سٹیشنوں کا بھی تعین کیا جائے گا۔