تبادلے: نگران حکومت نے سفارشوں پر تعینات بلدیات، لوکل گورنمنٹ افسروں کو چھیڑا بھی نہیں
لاہور(سید شعیب الدین سے) نگران حکومت نے الیکشن کمشن کے احکامات کے ”نام“ پر پنجاب میں ڈی ایم جی، پی سی ایس، بی ایم ایس افسران کو ”ادھر سے ادھر“ کر ڈالا مگر سابق حکومت کے وزرائ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی سفارشوں پر ٹاﺅن و ضلعی حکومتوں میں تعیناتی پانیوالے محکمہ بلدیات، لوکل گورنمنٹ سروس و دیگر محکموں کے ایسے افسران جو اپنے اصل سے کہیں بڑے گریڈ میں کام کر رہے ہیں کو ”چھیڑا“ نہیں گیا۔ لاہور میں بھی ایسے ”بلدیاتی افسران“ دھڑلے سے کام کر رہے ہیں جن کا گریڈ گیارہ ہے مگر 19 ویں گریڈ کی پوسٹوں پر تعینات ہیں۔پنجاب کی 35 ضلعی حکومتوں اور 140 سے زائد ٹاﺅن و تحصیل انتظامیہ میں ایسے افسران کی بھرمار ہے۔ لاہور کے داتا گنج بخش ٹاﺅن میں ٹی او آئی اینڈ ایس کی گریڈ 19 کی پوسٹ پر گریڈ گیارہ کا سب انجینئر سید یاور علی کام کر رہا ہے جسے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی کی سفارش پر یہاں تعینات کیا گیا تھا۔ داتا گنج بخش ٹاﺅن میں بھی گریڈ 17 کی اے ٹی او اینڈ کی پوسٹ پر بھی گریڈ گیارہ کا سب انجینئر خضر حیات کام کر رہا ہے۔راوی ٹاﺅن میں گریڈ 19 کی ٹی او آئی اینڈ ایس کی پوسٹ پر گریڈ 17 کے اے ٹی او کام کر رہے ہیں۔ عزیز بھٹی ٹاﺅن میں اے ٹی او آئی اینڈ ایس کی گریڈ گیارہ کی پوسٹ پر گریڈ گیارہ کا سب انجینئر ندیم جاوید خان، گلبرگ ٹاﺅن میں اے ٹی او آئی اینڈ ایس کی گریڈ 17 کی پوسٹ پر گریڈ 11 کا سب انجینئر زاہد حسین، ٹی ایم اے شیخوپورہ میں اے ٹی او آئی اینڈ ایس کی گریڈ 17 کی پوسٹ پر گریڈ گیارہ کا سب انجینئر ارشاد بھٹی کام کر رہا ہے۔ نشتر ٹاﺅن لاہور میں گریڈ 17 کی اے ٹی او آئی اینڈ ایس کی پوسٹ پر گریڈ گیارہ کا سب انجینئر صفدر حسین کام کر رہا ہے۔ لاہور میں راوی ٹاﺅن میں گریڈ 18 کی ٹی او آر کی پوسٹ پر گریڈ 14 کا سینئر کلرک علی طاہر اور نشر ٹاﺅن میں گریڈ 16 کا کونسل افسر رانا محمد اشرف گریڈ 18 کی ٹی او آر کی پوسٹ پر کام کر رہا ہے۔ واہگہ ٹاﺅن میں گریڈ 16 کا کونسل افسر تنویر انور گریڈ 18 کی ٹی او (آر) کی پوسٹ پر کام کر رہا ہے۔