لاہور اور شیخوپورہ سے 3 مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار‘مذہبی شخصیات کی جاسوسی کر رہے تھے
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور اور شیخوپورہ سے تین مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار کر لئے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی جاسوس شیخوپورہ‘ فیصل ٹا¶ن اور شیرا کوٹ سے گرفتار کر لئے گئے جو مذہبی شخصیات کی جاسوسی کر رہے تھے۔ جاسوسوں میں سے ایک کا نام ترسیل سنگھ ہے جس کے قبضہ سے 15 موبائل سمیں اور 5 موبائل برآمد کر لئے گئے۔ بھارتی جاسوس کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار جاسوسوں میں ایک بنگالی بھی ہے۔