گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول چاہ میراں کی طالبات اور اساتذہ کا ایوان کارکنان پاکستان کا دورہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول چاہ میراں کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لئے پی آر ایکسز کالج برائے طالبات مغلپورہ‘ القریش ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ سنگھ پورہ سبزی منڈی‘ گورنمنٹ ہائی سکول والٹن لاہورکینٹ‘ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پیکجز کوارٹر‘ والٹن روڈ‘ گورنمنٹ فارمن گرلز ہائی سکول شاہ عالم مارکیٹ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول وچھو والی بازار شاہ عالم‘ گورنمنٹ ہائی سکول ہلوکی نشتر ٹاﺅن اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہلوکی نشتر ٹاﺅن کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 1017 تھی۔