شمالی افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے 13 افراد ہلاک
کابل (اے پی پی) شمالی افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ صوبائی پولیس چیف شیر جان درانی نے بتایا کہ صوبہ بلخ اور مزار شریف کے علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس سے شولگرہ اور کشاندی اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 13 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے نتیجے میں متعدد گھر تباہ ہو گئے اور سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے جبکہ سیلاب میں دو سکول اور ایک کلینک بھی بہہ گیا۔