مقابلہ روایتی حریفوں کے درمیان ہو گا
ضلع ڈیرہ غازیخان میں قومی اسمبلی کی 3نشستوں پر مجموعی طور پر 40اور صوبائی اسمبلی کی 7نشستوں پر 119امیدوار مد مقابل ہیں۔ این اے 171ڈی جی خان 1پر مسلم لیگ ن کے سردار امجدفاروق کھوسہ کا مقابلہ روایتی حریفوں پیپلز پارٹی کے خواجہ شیراز محمود ، جمعیت علماءاسلام (ف) کے سردار میربادشاہ قیصرانی اور پاکستان تحریک انصاف کے خواجہ مدثر المحمود سے ہوگا خواجہ شیراز محمود 2008ءکے انتخابات میں سائیکل پر سوار تھے اور اب ان کے ہاتھ میں تیر ہے جبکہ میربادشاہ قیصرانی کے پاس شیر کی بجائے کتاب اور خواجہ مدثر المحمود کے پاس تیر کی بجائے بیٹ کا انتخابی نشان ہے ۔ جماعت اسلامی کے پروفیسر عطاءمحمد جعفری ترازو کو مضبوطی سے اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے ہیں ۔ قومی اسمبلی کے اس حلقہ میں صوبائی اسمبلی کی 2نشستوں پی پی 240پر سردار میربادشاہ خان قیصرانی ، پاکستان تحریک انصاف کے سردار محمد اقبال خان قیصرانی ، مسلم لیگ ن کے بیرسٹر کنفیوشس امام قیصرانی ،جماعت اسلامی کے بشیر احمد کلاچی اور خواجہ اتحاد کے آزاد امیدوار خواجہ حافظ محمد داﺅد سلیمانی سمیت جبکہ پی پی 241پر مسلم لیگ ن کے سردار عثمان احمد بزدار ، پاکستان تحریک انصاف کے محمد حیات بزدار ، پاکستان پیپلز پارٹی کے خواجہ نظام المحمود ، جمعیت علماءاسلام کے سردار محمد اکرم خان ملغانی ا آل پاکستان مسلم لیگ کے محمد راحیل اجمل لغاری ایک دوسرے کا مقابلہ کرینگے ۔این اے 172ڈی جی خان 2میں سردار جمال خان لغاری آزاد حیثیت میں اپنے چچا مسلم لیگ ق کے امیدوار سردار مقصود احمد لغاری ، مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ، پاکستان تحریک انصاف کی محترمہ زرتاج گل اخوند سمیت 12امیدواروں سے مقابلہ کرینگے ۔ دونوں پارٹیوں میں مفاہمت کی وجہ سے 2013 ءکے انتخابات میں مسلم لیگ ق کے امیدوار پیپلز پارٹی کی حمایت بھی حاصل ہے اس حلقہ میں شامل صوبائی حلقوں پی پی 244میں مسلم لیگ ن کے سردار حسام الدین کھوسہ ، پیپلز پارٹی کے شبلی شب خیز غوری ، جماعت اسلامی کے شیخ عثمان فاروق ، پاکستان تحریک انصاف کے اخوند ہمایوں رضا کا مقابلہ آزاد امیدوار سید عبدالعلیم شاہ سمیت دیگر 21امیدواروں سے ہوگا ۔ پی پی 244خالصتاً شہری علاقہ پر مشتمل ہے امیدوار اپنی جان کی بازی لگا کرنہ صرف ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے بلکہ جاگیرداروں کا سحر توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ پی پی 245میں ہمیشہ لغاری سردار یا ان کے نامزد امیدوار ہی کامیاب ہوتے آئے ہیں ۔ 2013 ءکے انتخابات میں آزاد امیدوار سردار جمال خان ل©غاری اپنے کزن مسلم لیگ ق کے ٹکٹ ہولڈر سردار محمد خان لغاری ، مسلم لیگ ن کے سردار ذیشان حیدر لغاری ، تحریک انصاف کے فہیم سعید چنگوانی کا مقابلہ کرینگے
این اے 172ڈی جی خان 3rdپر پیپلز پارٹی کے سردار سیف الدین خان کھوسہ کا مقابلہ آزاد امیدوار سردار اویس احمد خان لغاری سے ہوگا جبکہ دیگر 7امیدواروں میں جماعت اسلامی کے حافظ خالد رﺅف ، تحریک انصاف کے مہر سجاد حسین چھینہ ، ایم کیو ایم کے سید اشرف حسین ، جمعیت علماءاسلام ف کے مولانا محمد اقبال کے علاوہ آزاد امیدوار سردار امجد شبیر اور ملک محمد رمضان شامل ہیں تاہم سیاسی مبصرین اس حلقہ میں روائتی حریفوں سردار سیف الدین کھوسہ اور سردار اویس احمد لغاری کے درمیان سخت مقابلہ کی پیش گوئی کر رہے ہیں ۔ قومی اسمبلی کے اس حلقہ میں شامل پی پی 242میں مسلم لیگ ن کے سردار محسن عطاءکھوسہ ، آزاد امیدوار سردار جاوید اختر لنڈ ، پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار عرفان اللہ خان کھوسہ ، جماعت اسلامی کے امیدوار سردار کرم خان لنڈ، پاکستان تحریک انصاف کے عطاءاللہ کھو سہ اور ایم کیو ایم کے طارق اسماعیل لنگاہ ، سمیت 7امیدواروں سے کرینگے ۔ پی پی 243میں سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر آزاد امیدوار سردار اویس احمد خان لغاری کا مقابلہ کریں گے جبکہ تحریک انصاف کے سردار احمد علی دریشک ، جمعیت علامءاسلام کے حسین بخش، پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے سردار حسنین عباس عیسانی اور پیپلز پارٹی کے سردار سیف الدین خان کھوسہ ، سمیت 11امیدوار نبرد آزما ہونگے ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 173اور پی پی 243میں ایسے محسوس ہوتا ہے کہ شاید مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے غیر اعلانیہ انتخابی مفاہمت کرلی ہے کیونکہ مسلم لیگ ن نے این اے 173پر پیپلز پارٹی کے مقابلہ میں براہ راست کسی کو امیدوار نامزد نہیں کیا ۔2013ءکے انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست پر ایک مرتبہ پھر سردار سیف الدین کھوسہ اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ آزاد امیدوار ، سردار اویس احمد لغاری کے مد مقابل ہیں ۔پی پی 246کے حلقہ میں لغاری گروپ نے محمود قادر لغاری کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے ان کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے میجر (ر) راشد کامران سے ہوگا ۔ اس حلقہ سے دیگر امیدواروں میں مسلم لیگ ن کے اشفاق احمد لغاری ، پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے اختر حسین ملانہ ، جماعت اسلامی کے اعجاز احمد ، ایم کیو ایم کے سبطین عباس ، پاکستان تحریک انصاف کے شاہ نواز چانڈیہ سمیت 7دیگر امیدواروں سے ہو گا۔