فرانس: ہم جنس پرستوں کی شادی کا بل منظور،ملک بھر میں مظاہرے
پیرس(این این آئی)فرانس کی پارلیمنٹ نے کئی مہینوں تک جاری رہنے والے احتجاجی مظاہروں کے باوجود ملک میں ہم جنس پرستوں کو آپس میں قانونی طور پر شادیاں کرنے کی اجازت دے دی ۔ فرانس دنیا کا14واں ملک بن گیا ہے جہاں ہم جنس پرست افراد آپس میں شادی کرسکتے ہیں یعنی مرد چاہے تو کسی مرد سے اور اگر عورت چاہے تو کسی عورت سے شادی کرسکتی ہے۔ پارلیمانی ایوان زیریں میں اس موضوع پر آخری بحث کے بعد 331ارکان نے اس بارے میں مسودہ قانون کی حمایت کی اور255نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔ فرانس ان کا کہناتھاکہ محض ایک سادہ قانون سے شادی کی تعریف تبدیل نہیں کی جا سکتی ان جماعتوں کا موقف ہے کہ ہم جنس پرستوں کو یہ حق دینا کہ وہ بچہ گود لے سکتے ہیں دراصل انسانی عظمت، برابری اور فرانسیسی اقدار کے منافی ہے۔