دعوت اسلامی کا تین روزہ اجتماع کل سے شروع ہو گا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوت اسلامی کے زیراہتمام لاہور سطح پر تین دن کا سنتوں بھرا تربیتی اجتماع 26 اپریل سے مدنی مرکز فیضان مدینہ نزد ایکسپو سنٹر جوہر ٹاون میں شروع ہو گا۔ 26،27 اور 28 اپریل کو ہونے والے اس اجتماع میں لاہور کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں اسلامی بھائی شرکت کریں گے۔