ووٹوں کے بھکاری .... چوہدری عبدالخالق
ملتے ہیں حکمران ہمیں اس کمال کے
خوش ہوتے ہیں عوام کو مشکل میں ڈال کے
آنے کو ہے ا ب پھر وہ ا لیکشن کا زمانہ
پھر سے سلام کرنے وہ آئیں گے روزانہ
ان کے حسین جال میں ہم نے نہیں آنا
دینا ہے ووٹ ہم نے مگر دیکھ بھال کے
میدانِ سیاست کے ہیںگھوڑے یہ پُرانے
شطرنج جیسے کھیل کے مہرے یہ پُرانے
بے شرمی سے پھر آئیں گے ووٹر کو منانے
اس کھیل سے رکھنا انہیں باہر نکال کے
جی بھر کے دوسروں کی یہ کرتے ہیں بُرائیاں
سب جھوٹی ہےںجو دیکھتے ہیں ان کی لڑائیاں
مل جُل کے مگر کرتے ہیں سارے ہی کمائیاں
ہنستے ہیںایک دوجے کی پگڑی اچھال کے
کچھ بھی نہیں یہ سوچتے ہم لوگوں کے بارے
اپنے ہی مفادات ہیں ان سب کو پیارے
خود غرضی کی مثال ہیں یہ سارے کے سارے
اچھی طرح اب دیکھیں گے ان کو کھنگال کے