سینٹ لوسیا (آئی این پی+ آن لائن+ این این آئی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں دوسرا ون ڈے آج سینٹ لوسیا میں ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 6 بجے شروع ہو گا۔ دریں اثناءقومی ٹیم کے کپتان شاہد آفرید کا کہنا ہے کہ پہلے ون ڈے میں باﺅلنگ اور بیٹنگ کی بدولت کامیابی حاصل کی۔ ون ڈے میں فتوحات کا سلسلہ جاری رکھیں گے ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی متحد ہوکر محنت کرتے رہے تو پاکستانی ٹیم دنیا کی مضبوط ٹیم بن جائیگی۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے تاہم امید ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف سریزی جیتنے میں کامیاب ہو جائینگے۔ آفریدی کا کہنا ہے کہ پہلے ون ڈے میں وہاب ریاض اور سپنرز نے عمدہ باولنگ کی جبکہ مصباح الحق نے شاندار اننگز کھیل کر ثابت کر دیا کہ وہ اب بھی اچھے کھلاڑی ہیں۔ میں آف دی میچ محمد حفیظ کا کہنا تھا تھا کہ کپتان ان کو درست طریقے سے استعمال کر رہے ہیں اور ان کو کوچز سے بھی بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ٹیم کو کامیابی ملی۔ ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ وہ حیران تھے کہ اس وکٹ پر گیند باﺅنس اور سپین ہو رہا تھا ان کی ٹیم نیٹ پر سخت پریکٹس کرے گی اور اگلے میچ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024