کراچی ( کلچرل رپورٹر) نامور فنکار معین ا ختر کی رہائش گاہ پر اتوار کو تانتا بندھا رہا ۔ ہر فرد غم سے نڈھال دیکھا گیا ۔ عام لوگ یہ کہتے پائے گئے کہ روتوں کو ہنسانے والا سب کو روتا چھوڑ گیا ۔عظیم فنکار کے صاحبزادے شرجیل اختر امریکہ سے اور صاحبزادی مدیحہ اختر برطانیہ سے آگئی ہیںان کی آمد پر معین اختر کی رہائش گاہ پر کہرام مچ گیا۔ شرجیل او رمدیحہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے جن کو ان کے دادا دلاسہ دے رہے تھے جو خودبھی غم سے نڈھال تھے ۔’
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024