مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون نے اٹھارہویں ترمیم پر عدلیہ کا ساتھ نہ دیا تو یہ اس کا یوٹرن ہوگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ مسلم لیگ نون پہلے بھی یوٹرن لے چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم سے کرپشن کے دروازے کھل گئے ہیں، مسلم لیگ قاف انہیں بند کرنے کے لئے آئندہ اجلاس میں انیس ویں ترمیم کا بل لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اٹھارہویں ترمیم میں کی گئی غلطیوں کو انا کا مسئلہ نہ بنائے اورغلطیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور دیگر مسائل کے حل پر توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مسئلہ پر دس قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، نئے نام کے معاملے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔