پاکستان تحریک استقلال کے سربراہ ائرمارشل ر اصغر خان نے کہا ہے کہ قوم بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کے بارے میں جاننا چاہتی ہے
اسلام آباد میں ایک نیوزکانفرنس کے دوران اصغر خان نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کہہ چکے ہیں کہ وہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو جانتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ قاتلوں کا نام نہیں بتاتے۔ جیالے صرف جئے بھٹو کے نعرے لگانے تک ہی محدود نہ رہیں، بی بی کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالیں۔ اصغر خان نے کہاکہ سپریم کورٹ اس کیس کا از خود نوٹس لے کر کارروائی کرے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایس آئی انیس سو پچھہتر سے ملکی سیاست میں دخل اندازی کررہی ہے، اب اسے اپنی تمام توجہ فوجی معاملات تک محدود کرنا ہوگی۔