ایشین گیمز: سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست، سری لنکن ویمنز کی فائنل میں رسائی

پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 76 رنز کا ہدف دیا، قومی ویمنز ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 75 رنز بناسکی، پاکستان کی شوال ذوالفقار نے 16، منیبہ علی نے 13 اور عمیمہ نے 10 رنز بنائے۔ سری لنکا کی کویشا دلہاری نے دو اور ادیشیکا پروبھودانی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سری لنکن ٹیم نے 76 رنز کا ہدف 21 گیندوں پہلے ہی حاصل کر لیا، سری لنکا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنائے۔ ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے فائنل میں سری لنکا کا مقابلہ بھارتی ویمنز ٹیم سے ہوگا۔