کل ہفتے کے روز سعودی عرب کے قومی دن کے موقعے پر ہر شعبہ ہائے زندگی کے شہریوں نے قومی دن کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
مُملکت کے بچوں نے بھی اپنے خاندانوں کے ساتھ قومی دن کے جشن میں شرکت کی اور بچوں نے سبز رنگ کے لباس پہنے قومی پرچم اور کلمے والے سبز پرچم کے ساتھ پارکوں کا رخ کیا۔لوک کلور شوز اور ایکشن گیمز کے علاوہ درجنوں تقریبات، تفریحی شوز، انٹرایکٹو اور ہیریٹیج سرگرمیاں، دستکاری کے کاموں کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔تقریبات میں جدید ترین لائٹنگ اور ساؤنڈ ٹیکنالوجیز سے لیس انٹرایکٹو پلیٹ فارمز بھی شامل تھے جن میں پرفارمنس کے ذریعے کے ورثے کو منایا گیا۔