محسن نقوی کا دورہ چین مکمل، صحت زراعت میں اشتراک پر اتفاق

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی محسن نقوی کا دورہ چین کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ محسن نقوی وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے۔ وزیراعلی محسن نقوی کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات خصوصاً زراعت اور صنعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے انتہائی سودمند رہا اور”محسن نقوی ان چائنہ“ ٹویٹر کا ٹاپ ٹرینڈ رہا۔ دورے کو چین کے ذرائع ابلاغ نے خصوصی اہمیت اور نمایاں کوریج دی۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے 18 سے زائد ممالک کے ننشیا انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیزفورم کا افتتاح کیا۔ پاکستان کی تاریخ میں محسن نقوی پہلے وزیراعلی ہیں جنہوں نے اس فورم کا افتتاح کیا۔ محسن نقوی نے روشن مستقبل کے لئے خطے میں امن اور خوشحالی پر زور دیا۔ وزیراعلی نے اپنے خطاب میں پاک چین تعلقات کوامن کے لئے ناگزیر قرار دیا۔ وزیراعلی محسن نقوی کی کاوشوں سے ساہیوال اور بہاولپور کو چینی شہروں کے ساتھ سسٹر سٹی قرار دینے کے معاہدوں کی دستاویزات پر دستخط ہوئے۔ ساہیوال اور ووڑونگ، بہاولپور اور زونگ وئی تمام شعبوں میں اشتراک کارکریں گے۔ سسٹر سٹیز معیشت اور تجارت، سائنس اور ٹیکنالوجی میں معاونت کریں گے۔ سسٹرسٹی تعلیم، زراعت، ہیلتھ، ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے لئے تعاون کریں گے۔ سسٹرسٹی کے سرکردہ حکام اور متعلقہ محکمے باہمی وفود اور ٹیکنالوجی کا تبادلہ کریں گے۔ محسن نقوی کی ین چوان میں کیمونسٹ پارٹی کے سیکرٹری لیانگ یا شونگ سے اہم ملاقات ہوئی جبکہ دو وائس گورنر ز نے ان کے اعزاز میں تقریبات کا انعقاد کیا۔ ین چوان میں 6ویں چین عرب ایکسپو میں پنجاب کے وزارتی وفد نے شرکت کی۔ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،عامر میر، اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل بھی ہمراہ تھے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ چین کی حکومت اور سرکاری حکام نے بہت پذیرائی دی، ننشیا کے کمیونسٹ پارٹی سیکرٹری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ننشیا کے پارٹی سیکرٹری کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی اور انہوں نے پہلی ہی فرصت میں پنجاب آنے کی دعوت قبول کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ ننشیا میں صحت، زراعت، زرعی ریسرچ، صنعت، ون ونڈو آپریشن اور شہری سہولتوں کا مشاہدہ کیا گیا۔ پوری کوشش ہوگی کہ اس دورہ کے ثمرات سے علاوہ ازیں محسن نقوی نے انتظامیہ اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچنے کی ٹیلی فونک ہدایت کی اور ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو ہنگامی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر پیشگی تیاری کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اضلاع میں بھی نکاسی آب کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ مرکزی سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے سپیشل ٹیمیں تعینات کی جائیں۔