یکم اکتوبر کو پٹرول کی قیمت پر عوام کو خوشخبری دیں گے: گوہر اعجاز

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیر تجارت نے کہا کہ یکم اکتوبر کو پٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کو خوشخبری سنائیں گے۔ گورنر ہاﺅس میں تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت کم ہوئی ہے۔ کرنسی مستحکم ہوئی تو قیمتیں بھی یقینی طور پر کم ہوں گی۔ پٹرول کی قیمت کم ہو سکتی ہے۔ کراچی کی تاجر برادری پورے پاکستان کیلئے بہت اہم ہے۔ گورنر سندھ نے پیش گوئی کی کہ امریکی ڈالر تیزی سے اڑھائی سو روپے تک آجائے گا۔ تاجروں نے توانائی بحران اور درآمدات کی کمی کے حوالے سے اپنے خدشات رکھے ہیں۔