فیفا ورلڈکپ کوالیفائر:فیفا سٹیڈیمز کے معیار پر اظہار عدم اعتماد
لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے پاکستان میں ہونے والے ہوم میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق اے ایف سی میچ کمشنر اسلام آباد اور لاہور کے وینیوز سے مطمئن نہیں ہیں۔اے ایف سی کے نمائندے کیمیل توکابیو نے گزشتہ دنوں دونوں سٹیڈیمز کا دورہ کیا تھا۔ لاہور کا پنجاب سٹیڈیم میچ کی میزبانی کیلئے غیر موزوں قرار دےدیا گیا، سٹیڈیم کے حوالے سے اے ایف سی آفیشل نے تحفظات کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق لاہور کے سٹیڈیم میں فیفا اور اے ایف سے کے بنیادی معیار کی چیزیں بھی نہیں تھیں۔ اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں اے ایف سی نے بعض معاملات درست کرنے کو کہا ہے۔پاکستان سپورٹس بورڈ نے اسلام آباد کا سٹیڈیم 10 اکتوبر تک تیارکرنےکا کہا ہے۔سٹیڈیمز کے حالات کی وجہ سے پاکستان فٹبال فیڈریشن شش و پنج کا شکار ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان ورلڈکپ کوالیفائر کا ہوم میچ 17 اکتوبر کو شیڈول ہے۔