باﺅلر نے کیوی کھلاڑی کو منکڈ آو¿ٹ کیا، بنگلہ دیشی کپتان نے واپس بلا لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں سپورٹس مین سپرٹ کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری تھی کہ اننگز کے اختتامی لمحات میں بنگلہ دیش کے باﺅلر حسن محمود نے نان سٹرائیکر پر موجود ایش سوڈھی کو منکڈ آو¿ٹ کرکے امپائر سے اپیل کردی۔ آو¿ٹ کا فیصلہ تھرڈ امپائر کی جانب گیا تو ری پلے کے مطابق وکٹوں پر گیند مارے جانے کے وقت ایش سوڈھی کریز سے باہر تھے لہٰذا تھرڈ امپائر نے انہیں آو¿ٹ قرار دیا۔ بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس نے پویلین کی جانب جاتے سوڈھی کو واپس بلا لیا۔ایش سوڈھی نے بھی واپس بلائے جانے پر گرم جوشی کےساتھ بنگلہ دیشی باﺅلر حسن محمود کو سپورٹس مین اسپرٹ پر گلے لگالیا۔

ای پیپر دی نیشن