ایشین گیمز ویمنز کرکٹ‘پاکستان ‘سری لنکا سیمی فائنل میں آج مد مقابلہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ایشین گیمز میں پاکستان اورسری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان کرکٹ ایونٹ کا سیمی فائنل آج کھیلا جائیگا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق گیارہ بجے شروع ہوگا۔ دوسرا سیمی فائنل بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوگا۔