انٹر نیشنل ختم نبوت مو¿ومنٹ کے زیر اہتمام آج ختم نبوت کانفرنس ایوان اقبال میں ہو گی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے لاہور کے زیر اہتمام آج دوپہر 12بجے ایوان اقبال ایجرٹن لاہور میں ختم نبوت کانفرنس جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت ہوگی جس سے گورنرپنجاب بلیغ الرحمن،ا نٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈکے نائب امیر مولانا عبدالرو¿ف مکی(مکہ مکرمہ)مرکزی سیکرٹری جنرل ورلڈمولانا ڈاکٹر احمد علی سراج (مدینہ منورہ)، مولانا ڈاکٹر محمد بن سعید مکی(مکہ مکرمہ)، حضرت مولانا ناصر الدین خاکوانی، سنیٹر مولانا عبدالغفورحیدری، مولانا محمد الیاس چنیوٹی،صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی، مسلم لیگی رہنماءعطاءاللہ تارڑ،مولانا مفتی محمد حسن، مولانا امجد خان،مولانا کفیل شاہ بخاری،مولانا عبدالرو¿ف فاروقی،مولانا حافظ اسعد عبید، علامہ ابتسام الہٰی ظہیر،مولانا فضل الرحمن درخواستی، مولانا سید رشید میاں، مولانا عبدالمالک سمیت مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کے قائدین و رہنماءشرکت و خطاب کریں گے۔