انسداد سموگ :بھٹوں پر 41مقدمات درج ،92 سربمہر ،باقیات جلانے پر پابندی

لاہور(خبرنگار) قائم مقام کمشنر لاہور حامد ملہی نے کہا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون شہر کے اندر بھی جاری رکھا جائیگا۔ ایمیشن کنٹرول سسٹم کے بغیر انڈسٹری اور زگ زیگ کے بغیر بھٹے بند کیے جارہے ہیں۔ انسداد سموگ کریک ڈاون جاری ہے جبکہ بھٹوں پر 41مقدمات درج کرکے 92 کو سربمہر کر دیا گیا۔لاہور میں مثبت ڈینگی مریضوں کی تعداد 1401 ہوگئی ہے۔ لاہور ڈویژن میں دھواں چوڑنے والی 324 گاڑاں بند اور 88کے چالان کیے گئے ہیں۔ تمام محکمے شجرکاری مہم میں حصہ لیں۔ لاہور میں بغیر فٹنیس سر ٹیفکیٹ کے داخل ہونیوالی گاڑیوں کو بند کیا جارہا ہے۔ لاہور سمیت تمام اضلاع میں فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی کیلئے 144نافذ ہے۔ گرین ویسٹ جلانے پر سرکاری اہلکاروں کیخلاف بھی ایکشن ہوگا۔ کسی علاقہ سے 2تا 3ڈینگی مریض سامنے آنے پر پورے علاقے کی ڈیپ سرویلنس اور سمارٹ صفائی ایک ساتھ ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن