شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا پر وائرل
وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے شہباز شریف مبینہ آڈیو ٹیپ میں حکومتی افسر کے ساتھ گفتگو کررہے ہیں جس میں افسر نے انکشاف کیا کہ ’مریم نے داماد کے لیے بھارت سے مشینری منگوانے کی سفارش کی ہے۔حکومتی افسر مبینہ آڈیو ٹیپ میں انکشاف کرتاہےکہ ’مریم صاحبہ نے کل ایک کام کہا تھا جس کے لیے چیٹ بھی ہوئی تھی انہوں نے داماد راحیل کے لیے کام کا بولا تھا وہ نہ کریں اس سے نقصان ہوگا۔‘جواب میں شہباز شریف کہتے ہیں کہ ’میری بات سنیں ہر چیز کا طریقہ ہے رات ہم نے بات کی تھی۔‘افسر نے کہا کہ ’مریم نواز نے دو کام بتائے ہوئے تھے۔‘ شہباز شریف کہتے ہیں کہ ’ایک تو کوئی پاور پلانٹ تھا جو آدھا انڈیا سے آگیا ہے باقی آدھا رہ گیا ہے ایسا ہی ہے ناں۔‘افسر مبینہ آڈیو میں کہتے ہیں کہ ’مسئلہ یہ ہے کہ وہ پہلے اے سی میں جائے گا پھر کابینہ میں آئے گا وزیراعظم کی ہدایت پر بھارت سے مشینری آنا سر یہ گلے پڑ جائے گی۔‘شہباز شریف کہتے ہیں کہ ’مریم کو آپ بتادیں پھر میں خود ان سے بات کرلوں گا۔‘