بھارت میں طوفانی بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 36 افراد ہلاک
بھارتی شمالی ریاستوں میں شدید بارشوں سے24گھنٹوں کے دوران 36 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ہلا ک ہونے والوں میں 12 افراد آسمانی بجلی کا شکار بنے۔ شمالی بھارت میں گزشتہ 5 دنوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے، حکومتی سطح پر اس قسم سے حادثات سے بچاؤ کیلئے گائیڈ لائن جلد جاری کی جائے گی تاکہ طوفان اور بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہوانے والے نقصانات سے بچا جا سکے۔