شیخوپورہ: خاتون جج نے کمسن بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت سنادی
شیخوپورہ: ڈسٹرکٹ عدالت نے کمسن بچی سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم کو سزائے موت دینے کا فیصلہ سنا دیا۔ ڈسٹرکٹ جج شاہدہ سعید نے کمسن بچی سے زیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا، جس میں 21 سالہ شادی شدہ مجرم وسیم پر عصمت دری کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا گیا۔فیصلے کے مطابق مجرم کو جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید بھگتنا پڑے گی۔ اس کے علاوہ مجرم کو بچی کے نابالغ ہونے کی وجہ سے 10 برس قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی دی گئی۔مجرم وسیم اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021ء کے سیکشن 17 کے تحت متاثرہ بچی کو 2 لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کرے گا۔مقدمہ بچی کےوالد نےدرج کروایاتھا۔